اتوار، 21-جون،2026
اتوار 1448/01/06هـ (21-06-2026م)

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے قبل بری خبر سامنے آگئی

02 نومبر, 2023 15:14

بنگلورو: ورلڈکپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ ہفتہ 4 نومبر کو بنگلورو میں ہوگا تاہم اس اہم میچ سے قبل ایک بری خبر سامنے آئی ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوگا تاہم پاکستانی کرکٹ شائقین کے لیے بری خبر یہ ہے کہ اس روز بنگلورو میں دوپہر کے وقت بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کیلئے بری خبر، اہم آل راؤنڈر ورلڈکپ سے باہر

بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بنگلورو میں ہفتے کی دوپہر بارش کی پیش گوئی ہے، ہفتے کو بنگلورو میں دن 2 بجے سے 70 سے 80 فیصد بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب ہفتے کو پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف اچھے مارجن سے میچ جیتنا ضروری ہے، 84 رنز کی فتح پاکستان کو نیوزی لینڈ سے اوپر لے جائے گی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔