آسٹریلیا کیلئے بُری خبر، اہم آل راؤنڈر ورلڈکپ سے باہر

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے آلراؤنڈر مچل مارش آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 سے باہر ہوگئے ہیں۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق آسٹریلوی مچل مارش ذاتی وجوہات کی وجہ سے ورلڈکپ سے باہر ہوگئے ہیں۔
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ آل راؤنڈر دوران ورلڈکپ بھارت سے آسٹریلیا واپس لوٹ گئے ہیں اور ان کی واپسی کے امکانات بہت کم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقا کو بڑا دھچکا، دو اہم کھلاڑی ورلڈ کپ سے باہر
دوسری جانب گلین میکسویل بھی کن کشن کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف میچ نہیں کھیل پائیں گے۔
آسٹریلوی اسکواڈ میں ریزرو کھلاڑی کو شامل کرنے کے لیے ٹیکنیکل کمیٹی سے اجازت درکار ہوگی۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











