اتوار، 21-جون،2026
اتوار 1448/01/06هـ (21-06-2026م)

بھارت نے سری لنکا کو 302 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

02 نومبر, 2023 20:55

ممبئی: آئی سی سی ورلڈکپ میں بھارت نے سری لنکا کو یکطرفہ مقابلے میں 302 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

ممبئی کے واکھنڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے 33 ویں میچ میں سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 357 رنز بنائے،شبمن گل 92، ویرات کوہلی 88 اور شریاس ائیر 82 رنز بناکر نمایاں رہے۔

بھارت کے 358 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور صرف 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

302 رنز کے بھاری مارجن سے کامیابی کے بعد بھارت ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا، روہت الیون سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم ہے۔

بھارت کی جانب سے اننگز کا آغاز بھارتی کپتان روہت شرما اور شبمن گل نے کیا سری لنکن بولر مدوشنکا نے بھارتی کپتان روہت شرما کو پہلے اوور کی دوسری گیند پر بولڈ کرتے ہوئے صرف 4 رنز کیساتھ پویلین بھیج دیا۔

ایک وکٹ گرنے کے بعد ویرات کوہلی اور شبمن گل کے درمیان شاندار 189 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔

بھارت کی دوسری وکٹ 193 رنز پر شبمن گل کی صورت گری جب مدوشنکا نے گل کو 92 رنز پر کیچ آؤٹ کیا اس کے بعد مدوشنکا نے ہی ویرات کوہلی کو 88 رنز پر پویلین بھیجا۔

اس کے علاوہ شریاس ائیر نے 56 گیندوں پر 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کے ایل راہول 21، سوریا کمار 12، جڈیجا 35 اور محمد شامی 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

بھارتی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 357 رنز اسکور کیے۔

سری لنکا کی جانب سے دلشان مدو شانکا نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ چمیرا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

358 رنز کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 19.4 اوورز میں 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کاسن راجیتھا 14 اور انجیلو میتھیوز 12 رنز بناکر نمایاں رہے، مدوشانکا 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کے 5 کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے، اس کے علاوہ کوشل مینڈس اور چیریتھ اسالنکا ایک ایک رن بناسکے۔

بھارت کی جانب سے محمدشامی نے 18 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد سراج نے 16 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں، جسپریت بمرا اور رویندرا جڈیجا نے ایک، ایک وکٹ لی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔