اتوار، 21-جون،2026
اتوار 1448/01/06هـ (21-06-2026م)

حارث رؤف نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں منفرد ریکارڈ بنا ڈالا

04 نومبر, 2023 15:37

بنگلورو: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث روف نے ورلڈ کپ میں ایک منفی تاریخی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم میچ کھیلا جارہا ہے جس میں حارث روف ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاکستان کے مہنگے ترین بولر بن گئے۔

حارث رؤف آج نیوزی کے خلاف بھی بُری طرح ناکام رہے، انہوں نے اپنے دس اوورز میں 85 رنز دیے اور ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: اسکول کی فیس دینے کیلئے نمکو بیچتا تھا، حارث رؤف پر دستاویزی فلم جاری

تاہم آج کے میچ کے باعث حارث رؤف ورلڈکپ کی تاریخ میں پاکستان کے سب سے زیادہ رنز دینے والے بولر بن گئے۔

انہوں نے اس ورلڈکپ ایڈیشن میں سب سے زیادہ چھکے کھانے والے بولر ہونے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔