اتوار، 21-جون،2026
اتوار 1448/01/06هـ (21-06-2026م)

آج میرا لکی دن تھا، فخر زمان شاندار بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار

04 نومبر, 2023 19:31

بنگلورو: فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 63 گیندوں پر 9 چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے کیرئیر کی 11 ویں سنچری بنائی جو ورلڈکپ میں ان کی پاکستان کی طرف سے تیز ترین سنچری ہے۔

انہوں نے مجموعی طور پر اپنی اننگز میں 11 چھکے اور 8 چوکے لگائے اور 81 گیندوں پر 126 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

فخر کی شاندار بیٹنگ کی بدولت انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیمی فائنل کی امیدیں برقرار، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 21 رنز سے ہرادیا

فخر زمان کا کہنا تھا کہ آج میرا لکی دن ہے، اتنے بڑے ہدف کےلیے ہمیں جارحانہ کھیلنا تھا، انگلینڈ کے خلاف بھی جیتنے کی کوشش کریں گے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے 35 ویں میچ میں  پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 21 رنز سے شکست دے دی۔

بارش سے متاثرہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 401 رن بنائے، جواب میں پاکستان ٹیم نے 25.3 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 200 رن بنائے اور ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت نیوزی لینڈ کو 21 رن سے شکست دے دی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔