اتوار، 21-جون،2026
اتوار 1448/01/06هـ (21-06-2026م)

ورلڈکپ: بھارتی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد بڑا دھچکا لگ گیا

04 نومبر, 2023 14:35

چنئی: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد بڑا دھچکا لگ گیا۔

آئی سی سی کے مطابق بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں، وہ ٹخنے کی انجری سی چھٹکارا پانے میں ناکام رہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ہاردک پانڈیا کی جگہ پراسدھ کرشنا کو بھارتی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے سری لنکا کو 302 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

نئے کھلاڑی پراسدھ کرشنا کی منظوری آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے دے دی اور وہ اتوار کو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا بنگلا دیش کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔