ہفتہ، 20-جون،2026
ہفتہ 1448/01/05هـ (20-06-2026م)

سابق کرکٹر توصیف احمد قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری چیف سلیکٹر مقرر

07 نومبر, 2023 20:28

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سلیکشن کمیٹی نے سابق کرکٹر توصیف احمد کو قومی کرکٹ ٹیم کا عبوری چیف سلیکٹر مقرر کردیا ہے۔

ذرائع پی سی بی کے مطابق سابق کرکٹر قومی کرکٹر وجاہت اللہ واسطی جونیئر سلیکشن کمیٹی کے چیف سلیکٹر مقرر کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انضمام الحق چیف سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی

ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ توصیف احمد آسٹریلیا کیخلاف 3 ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا انتخاب کرینگے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل انضمام الحق نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔