ہفتہ، 20-جون،2026
ہفتہ 1448/01/05هـ (20-06-2026م)

نیوزی لینڈ کے سابق کوچ اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ مقرر

09 نومبر, 2023 14:37

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مائیک ہیسن کو نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ایک پیغام میں کہا گیا کہ مائیک ہیسن کو پی ایس ایل 9 کیلئے بطور ہیڈ کوچ خوش آمدید کہتے ہیں۔

مائیک ہیسن کو پاکستان کے سابق کرکٹر اظہر محمود کی جگہ پر نیا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 9 کی ڈرافٹنگ دسمبر کے وسط میں ہوگی

خیال رہے کہ مائیک ہیسن آئی پی ایل میں رائل چیلنجر بنگلور کی کوچنگ کر چکے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ مینز ٹیم کے سابق کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

مائیک ہیسن ہی کی کوچنگ میں کیوی ٹیم نے 2015 کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا تھا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔