آگے نکل کر کھیلنے پر مائیکل وان کا محمد رضوان پر طنز

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان پر طنز کے تیر چلادیے۔
مائیکل وان نے سوشل میڈیا پر ایک لڑکے کی محمد رضوان کی طرح آگے نکل کرشاٹ لگانے کی تصویر شیئر کی۔
تصویر پر انہوں نے لکھا کہ اس لڑکے کو دیکھیں، یہ محمد رضوان کی طرح کھیل رہا ہے۔
سابق انگلش کپتان نے رضوان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ پہلے دیکھیں کہ گیند کہاں آرہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم ورلڈکپ سے باہر، عرفان پٹھان کا سابق پاکستانی کرکٹرز پر طنز
Morning all .. Check this guy playing the Rizwan .. Study where the ball is .. #HappyDiwali x #Mumbai pic.twitter.com/mVXUYy2ie3
— Michael Vaughan (@MichaelVaughan) November 12, 2023
واضح رہے کہ محمد رضوان انگلینڈ کے خلاف معین علی کی گیند پر باہر نکل کر کھیلتے ہوئے بولڈ ہوئے تھے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز انگلینڈ نے پاکستان کو 93 رن سے شکست دے دی تھی۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












