قومی ٹیم ورلڈکپ سے باہر، عرفان پٹھان کا سابق پاکستانی کرکٹرز پر طنز

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستان کا سفر ختم ہو چکا ہے جس کے بعد سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان نے سابق پاکستانی کرکٹرز پر طنز کردیا۔
عرفان پٹھان نے سابقہ ٹوئٹر (ایکس) پر گزشتہ شب اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا ‘کئی پڑوسی سابق کرکٹرز کے ارمان آنسوؤں میں بہہ گئے’۔
ساتھ ہی عرفان پٹھان نے ‘ڈانس’ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
Kai padosi X cricketers ke dil ke arman ansuoo mein behe gaye. #dance
— Irfan Pathan (@IrfanPathan) November 11, 2023
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ سے آخری لیگ میچ بھی شکست؛ پاکستان کا ورلڈکپ کا سفر ختم
سابق کرکٹر نے اپنی ٹوئٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ ان کا یہ پیغام کس پاکستانی کھلاڑی کے لیے تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ، پاکستان کی شکست پر عرفان پٹھان کا رقص
خیال رہے کہ ایک پروگرام کے دوران محمد عامر نے کہا تھا کہ اگر پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ کر بھارت کو شکست دے گی تو وہ عرفان پٹھان سے بھی اچھا ڈانس کریں گے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












