ہفتہ، 20-جون،2026
ہفتہ 1448/01/05هـ (20-06-2026م)

کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم وطن واپس پہنچ گئے

13 نومبر, 2023 10:44

لاہور: آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ سے باہر پونے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نجی ائیرلائن کے ذریعے دبئی سے واپس لاہور پہنچ گئے۔

پاکستان کے ٹیم منیجر اور کرکٹ بورڈ کے عملے کے دیگر ارکان بھی بابر اعظم کے ہمراہ موجود تھے۔

کپتان بابر اعظم سمیت 11 ارکان کا پہلا گروپ اتوار کی صبح کولکتا سے دبئی روانہ ہوا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اتوار کی صبح کولکتا سے دبئی روانہ ہونے والے اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، افتخار احمد، حارث رؤف اور دیگر شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری، بابر اعظم سے پہلی پوزیشن چھن گئی

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا 22 ارکان پر مشتمل دوسرا گروپ بھی کولکتا سے دبئی کیلئے روانہ ہوچکا، اسکواڈ کے ارکان میں شاہین آفریدی، امام الحق، سلمان آغا، محمد نواز اور دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکواڈ کے ارکان میں کوچنگ اسٹاف بھی شامل ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔