ذکاء اشرف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کو فارغ کردیا

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کو فارغ کردیا۔
ذرائع کے مطابق ذکاء اشرف کی جانب سے برطرف کی گئی سلیکشن کمیٹی میں عبوری چیف سلیکٹر توصیف احمد، وجاہت اللہ واسطی اور وسیم حیدر شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان ایک 2 روز میں متوقع ہے، پاکستان کے سابق سینئر کرکٹرز میں سے ہی نئے چیف سلیکٹر منتخب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا غیر ملکی کوچنگ اسٹاف کو ہٹانے کا فیصلہ
ذرائع کا بتانا ہے کہ نئی سلیکشن کمیٹی دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا انتخاب کرے گی۔
خیال رہے کہ مینجمنٹ کمیٹی نے ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے بعد سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا بھی استعفیٰ منظور کیا تھا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












