ہفتہ، 20-جون،2026
ہفتہ 1448/01/05هـ (20-06-2026م)

موجودہ پاکستانی پیسرز بہت نرم مزاج ہیں، ان میں وسیم، وقار جیسی بات نہیں: سابق بھارتی کرکٹر

14 نومبر, 2023 14:39

ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹر محمد کیف کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں پاکستانی ٹیم کے پیسرز بہت نرم مزاج ںظر آئے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے محمد کیف نے لکھا کہ پاکستانی تیز گیندباز بہت نرم مزاج نظر آئے، وسیم اکرم، وقار یونس اور شعیب اختر حریف کو ڈراتے تھے، کبھی کچھ بول بھی دیتے تھے لیکن بابر، حارث، شاہین ان میں وہ چمک نہیں تھی! وہ بہت دوستانہ لگ رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: فاسٹ بولرحارث رؤف کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کی کیپ مل گئی

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم 9 میچوں میں 5 شکستوں اور 4 فتوحات کے بعد ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے۔

آئی سی سی ٹورنامنٹ میں 8 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان نے 5 ویں پوزیشن پر رہی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔