ہفتہ، 20-جون،2026
ہفتہ 1448/01/05هـ (20-06-2026م)

بابر اعظم کا قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ کا اعلان

15 نومبر, 2023 18:36

لاہور: بابر اعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بہترین بلے باز بابراعظم نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے دستبرا ہونے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بابراعظم کو صرف ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی برقرار رکھنے کی پیشکش کی گئی تھی۔

دوسری جانب بابراعظم کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان کی کپتانی کرنا اعزاز رہا، پاکستان کی بطور کھلاڑی نمائندگی کرتا رہوں گا، نئے کپتان کی مکمل سپورٹ کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: ذکاء اشرف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کو فارغ کردیا

ان کا کہنا تھا کہ 2019 میں کپتانی سنبھالی، 4 سال پاکستان کی کپتانی کی، میری کپتانی میں قومی ٹیم ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون ٹیم بنی۔

انہوں نے کہا کہ کپتانی سے دستبردار ہونا مشکل فیصلہ ہے لیکن اسی میں بہتری ہے، کپتانی کا موقع دینے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ آج بابر اعظم نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکاء اشرف سے ملاقات کی تھی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔