ہفتہ، 20-جون،2026
ہفتہ 1448/01/05هـ (20-06-2026م)

ورلڈکپ سیمی فائنل سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ نے پچ تبدیل کردی

15 نومبر, 2023 16:16

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ نے پچ تبدیل کردی۔

برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آج کھیلے جانے والے سیمی فائنل کیلئے آئی سی سی کی اجازت کے بغیر پچ کو ہی تبدیل کروا دیا ہے۔

وانکھڈے کرکٹ اسٹیڈیم میں سیمی فائنل میچ میں 7 نمبر پچ پر میچ شیڈول تھا جس پر پہلے سے کوئی میچ نہیں ہوا تھا، لیکن سیمی فائنل کیلئے مختص پچ استعمال نہیں کی جارہی بلکہ یہ میچ اس 6 نمبر پچ پر ہورہا ہے جس پر پہلے ہی 2 میچز کھیلے جاچکے ہیں اور یہ پچ بھارتی اسپنرز کے لیے مددگار ثابت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈراپ ان پچز کیلئے پی سی بی نے آسٹریلوی کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرلیں

دوسری جانب ورلڈکپ فائنل کیلئے بھی ایسی ہی اطلاعات ہیں کہ بھارتی بورڈ نے احمد آباد کی پچ کو بھی بدلنے کی ہدایت کی ہے تاکہ بھارتی ٹیم کی کامیابی کے امکانات بڑھ سکیں۔

ورلڈکپ میں استعمال ہونے والی تمام پچز آئی سی سی کے کیورٹر اینڈی اٹیکشن کی زیر نگرانی تیار کی جاتی ہیں، میگا ایونٹ کیلئے طے شدہ معاہدے کے مطابق ہر اسٹیڈیم میں مختلف پچز پر نمبر لگائے جاتے ہیں تاکہ نئی تیار کردہ پچ پر میچ کھیلا جاسکے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔