ہفتہ، 20-جون،2026
ہفتہ 1448/01/05هـ (20-06-2026م)

بابر اعظم کو تمام فارمیٹس کی کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ

15 نومبر, 2023 16:13

لاہور: آئی سی سی ورلڈکپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابراعظم کو تمام فارمیٹس کی کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق کپتان بابراعظم اگر قیادت سے خود الگ ہوتے ہیں تو بورڈ اسے قبول کرلے گا بصورت دیگر انہیں برطرف کردیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی ٹی 20 جبکہ شان مسعود ٹیسٹ فارمیٹ میں ٹیم کی قیادت کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ذکاء اشرف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کو فارغ کردیا

بابراعظم کی قیادت میں قومی ٹیم ایشیاکپ سمیت آئی سی سی کا کوئی بھی بڑا ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہی۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا غیر ملکی کوچنگ اسٹاف کو ہٹانے کا فیصلہ

واضح رہے کہ کپتان بابراعظم آج مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف سے ملاقات کریں گے جس میں قیادت کے حوالے سے اہم فیصلہ بھی متوقع ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔