ہفتہ، 20-جون،2026
جمعہ 1448/01/04هـ (19-06-2026م)

شان مسعود ٹیسٹ اور شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان مقرر

15 نومبر, 2023 20:08

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم اور شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق شان مسعود کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے، جبکہ شاہین آفریدی کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان شان مسعود دورہ آسٹریلیا میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ون ڈے ٹیم کے کپتان کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

دوسری جانب پی سی بی نے سابق قومی کرکٹر محمد حفیظ کو قومی ٹیم کا ڈائریکٹر بنادیا ہے۔

اس سے قبل مکی آرتھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کا قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ کا اعلان

خیال رہے کہ بابراعظم نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی چھوڑ دی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بابراعظم کو صرف ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی برقرار رکھنے کی پیشکش کی گئی تھی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔