2003 سے 2023 تک کونسا کپتان برطرف، مستعفی اور ریٹائر ہوا؟

پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں 2003 سے 2023 تک 20 سال میں قومی ٹیم کے تین کپتانوں کو برطرف کیا گیا، دو کو مستعفی ہونا پڑا جبکہ ایک کپتان نے ریٹائرمنٹ لے لی۔
2003 کے ون ڈے ورلڈکپ میں جہاں پاکستان گروپ اسٹیج سے باہر ہوا تو قومی ٹیم کے اُس وقت کے کپتان وقار یونس کو 4 سال ٹیم کی قیادت سنبھالنے کے بعد کرکٹ بورڈ کی جانب سے برطرف کردیا گیا۔
2007 ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز سے شکست کے بعد پھر گروپ اسٹیج سے ہی باہر ہوا، اس وقت کے کپتان انضمام الحق برطرف تو نہ ہوئے لیکن انہیں ریٹائرمنٹ لینا پڑ گئی۔
2011 کے ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم نے گروپ اسٹیچ میں بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے شاہد آفریدی کی قیادت میں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو ٹورنامنٹ سے باہر کیا تو آفریدی کو بھی کپتانی سے برطرف کردیا گیا۔
History of Resignation and sacking of Pakistani World Cup captains . #WorldCup pic.twitter.com/D3xOJtffQQ
— Rashid Latif | 🇵🇰 (@iRashidLatif68) November 15, 2023
2015 میں مصباح الحق کی کپتانی میں پاکستان ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں باہر ہوگیا، اسی سال مصباح الحق کو کپتانی سے مستعفی ہونا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کا قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ کا اعلان
سرفراز احمد 2019 کے ورلڈکپ میں بطور کپتان کھیلے لیکن ایک مرتبہ پھر ٹیم گروپ اسٹیج سے ہی باہر ہوگئی، پی سی بی نے سرفراز احمد کو میگا ایونٹ کے بعد ہی کپتانی برطرف کردیا۔
رواں سال بھی بھارت میں جاری ون ڈے ورلڈکپ 2023 میں ناقص کارکردگی دکھانے کے بعد قومی ٹیم وطن واپس پہنچی، جس کے چند دن بعد ہی کپتان بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












