ہفتہ، 20-جون،2026
جمعہ 1448/01/04هـ (19-06-2026م)

فاسٹ بولر نسیم شاہ کا بابر اعظم کو خراج تحسین

17 نومبر, 2023 14:47

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے سابق کپتان بابراعظم کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

نسیم شاہ نے بابراعطم کی جانب سے کپتانی چھوڑنے کے اعلان کے بعد پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘چار سال انتہائی شاندار تھے، آپ کی قیادت میں ڈیبیو کرنا اور قومی ٹیم کیلئے کھیلنا ایک اعزاز کی بات ہے’۔

فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ ‘آپ نے ہمیشہ پہلی صف میں کھڑے ہو کر ٹیم کو لیڈ کیا اور ہمیں ایک ٹیم ایک خواب پر یقین دلایا، انشاء اللہ ہم آپ کو مزید بیٹنگ ریکارڈ توڑتے ہوئے دیکھیں گے’۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کا قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ کا اعلان

خیال رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بہترین بلے باز بابراعظم نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے دستبرا ہونے کا اعلان کیا ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔