کوئنٹن ڈی کاک کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

جنوبی افریقہ ٹیم کے بیٹر کوئنٹن ڈی کاک نے آسٹریلیا کے خلاف اپنا آخری میچ کھیلنے کے بعد انٹرنیشنل ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں گزشتہ روز آسڑیلیا اور جنوبی افریقہ کے مابین دلچسپ مقابلہ ہوا، سنسنی خیر مقابلے کے بعد آسڑیلیا نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
ورلڈکپ سیمی فائنل میں شکست کے بعد پروٹیز وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کاک ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ورلڈکپ فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
ڈی کاک اس ورلڈکپ میں دوسرے سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی ہیں۔
واضح رہے کہ کوئنٹن ڈی کاک کی جانب سے ورلڈکپ سے پہلے ہی اعلان کردیا گیا تھا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












