ہفتہ، 20-جون،2026
جمعہ 1448/01/04هـ (19-06-2026م)

والد کو ’مسٹر کالیا‘ کہنے پر قہقہہ، ویوین رچرڈ کی بیٹی رمیز راجہ پر آگ بگولہ

17 نومبر, 2023 14:56

لیجنڈ ویسٹ انڈین کرکٹر ویوین رچرڈ کی بیٹی مسابا گپتا نے سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کو اپنے والد کی تضحیک پر ہنستے دیکھ کر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

نجی ٹی وی چینل پر ایک شو کی میزبان نے سر ویوین رچرڈ کی رنگت کا مذاق اراتے ہوئے انہیں مسٹر کالیا کہہ کر پکارا تھا، اس پروگرام میں رمیز راجہ بطور مہمان شریک تھے جو کہ میزبان کے باتوں پر قہقہہ لگارہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشوریا رائے سے متعلق نامناسب بات کہنے پر عبدالرزاق تنقید کی زد میں

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ویوین رچرڈ کی بیٹی اداکارہ مسابا گپتا نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ڈئیر سر رمیز راجہ، شائستگی ایک ایسی خوبی ہے جو بہت کم لوگوں کے پاس ہوتی ہے’۔

انہوں نے لکھا کہ ‘قومی ٹی وی چینل پر آپ کو یوں ہنستے دیکھ کر بہت دکھ ہوا، دنیا نے اس موضوع پر ہنسنا آج سے 30 سال پہلے ہی چھوڑ دیا تھا اس لیے مستقبل کا سوچیں ہم تینوں فخر کیساتھ زندگی گزار رہے ہیں’۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔