جمعہ، 19-جون،2026
جمعہ 1448/01/04هـ (19-06-2026م)

یہ کرکٹ مافیا کیخلاف انصاف کی جیت ہے، رکی پونٹنگ کا بھارت پر طنز

20 نومبر, 2023 14:24

احمد آباد: سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی فتح انصاف کی جیت ہے۔

ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کی شاندار فتح پر امریکی اسپورٹس چینل سے گفتگو کرتے ہوئے رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ یہ کرکٹ مافیا کے خلاف انصاف کی جیت ہے۔

رکی پونٹنگ نے بھارت اور بھارتی کرکٹ بورڈ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بڑے شرم کی بات ہے کہ آپ کا پیسہ اور آپ کی طاقت بھی اب تک آپ کو ورلڈکپ میں فتح نہیں دلوا سکا۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ فائنل: بھارت کو شکست، آسٹریلیا چھٹی بار ورلڈ کرکٹ چیمپئن بن گیا

انہوں نے کہا کہ پیسے سے کامیابی خریدی نہیں جاسکتی اور یہ بات پاکستان، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں نے کئی بار ثابت کی ہے۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا تھا کہ بھارت اپنے بچھائے جال میں پھنس گیا۔ بھارت نے فائنل کے لیے جو وکٹ تیار کی تھی وہ اس پر ہی الٹی پڑ گئی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔