جمعہ، 19-جون،2026
جمعہ 1448/01/04هـ (19-06-2026م)

ویڈیو: مداح نے اپنے ہاتھوں سے بابر اعظم کو تاج بناکر دے دیا

22 نومبر, 2023 16:01

ایک نامعلوم مداح نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کو تاج کا تحفہ دے دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر بابر اعظم کی ایک تصویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ہاتھ میں ایک تاج اٹھائے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

انسٹا گرام پر آرٹسٹ ٹری نامی پیج پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابر اعظم کی ایک مداح بذاتِ خود ایک تاج بنایا اور وہ تاج لے کر بابر اعظم سے ملنے بھی پہنچی ہیں۔

ویڈیو میں بابر اعظم کو اپنے لیے بنائے گئے تاج کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فاسٹ بولر نسیم شاہ کا بابر اعظم کو خراج تحسین

بابر اعظم نے تاج بنانے والی مداح کو قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے پہنی جانے والی روایتی ٹوپی پر اپنا آٹوگراف بھی دیا ہے۔

تاج بنانے والی مداح کا اپنی پوسٹ میں کہنا ہے کہ 3 دن کی مسلسل محنت کے بعد یہ تاج بن پایا، بابر اعظم کو خاص محسوس کروانے کے لیے یہ تاج دیا گیا۔

اُس پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ بابر اعظم اپنے مداحوں کے لیے بہت عاجز، قابلِ احترام، سچے اور شریف آدمی ہیں۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔