جمعہ، 19-جون،2026
جمعہ 1448/01/04هـ (19-06-2026م)

بابر اعظم کی شرٹ کی قیمت نے سب کو حیران کردیا

23 نومبر, 2023 14:55

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کی سوئٹر شرٹ کی قیمت نے صارفین کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

بابر اعظم نے مہنگے کپڑے پہننے میں کئی شوبز شخصیات کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

گزشتہ روز دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا ٹیسٹ اسکواڈ پریکٹس سیشنز کے لیے روالپنڈی پہنچا جہاں کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ و ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ، فاسٹ اور اسپن بولنگ کوچز سمیت دیگر سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: مداح نے اپنے ہاتھوں سے بابر اعظم کو تاج بناکر دے دیا

اس ملاقات پر لی گئیں چند تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر جاری کی گئیں، لیکن بابر اعظم کی لیگ اسپنر عثمان قادر اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کے ہمراہ تصویر کو خاص توجہ ملی جس کی وجہ بابر اعظم کی سوئیٹر شرٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امام الحق کی دلہن کے مہندی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

ایک صارف نے معروف غیر ملکی برانڈ رالف لوئرن کے اس سوئٹر کی قیمت کا پتا لگایا۔

صارف کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق بابر اعظم کی جانب سے پہنے گئے غیر ملکی برانڈ کے سوئٹر کی قیمت تقریباً ایک لاکھ 23 ہزار پاکستانی روپے سے زائد ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔