ویسٹ انڈین کرکڑ مارلون سیموئلز پر 6 سال کی پابندی عائد

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈیز کے سابق بلے باز مارلون سیموئلز پر 6 سال کی پابندی لگادی ہے۔
آئی سی سی کے مطابق مارلون سیموئلز پر پابندی ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر عائد کی گئی۔
سابق ویسٹ انڈین کرکٹر 2019 میں ابو ظبی ٹی 10 لیگ میں کرناٹکا ٹسکرز کا حصہ تھے مگر تورنامنٹ میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کی تھی۔
کرکٹ کونسل کا کہنا تھا کہ مارلون سیموئلز پر ستمبر 2021 پر چار چارجز عائد کیے گئے اور رواں سال کے اگست میں وہ جرم کے مرتکب قرار پائے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈین کرکٹر سنیل نارائن کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈز کے سربراہ ایلکس مارشل کے مطابق سابق ویسٹ انڈین کرکٹر تقریباً دو دہائیوں تک انٹرنیشنل کرکٹ کھیلے ہیں اور انہیں تمام قواعد و ضوابط کا بخوبی علم ہے، وہ ریٹائرڈ کھلاڑی ہیں مگر ان پر پابندی ایک واضح پیغام ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی سنگین جرم ہے۔
واضح رہے کہ سابق ویسٹ انڈین کرکٹر پر 2008 میں بھی رقم اور فوائد لینے کا جرم ثابت ہونے پر دو سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












