امام الحق کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق 25 نومبر ہفتے کو نکاح کے بندھن میں بندھ گئے۔
امام اور ان کی اہلیہ انمول محمود کی جانب سے اپنے نکاح کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی جو کہ اب وائرل ہیں۔
انمول نے اپنے نکاح پر خوبصورت ساڑھی زیب تن کی جب کہ امام الحق نے نکاح کے ایونٹ کے لیے ‘اوپن شیروانی’ پہنی۔
امام الحق اور انمول محمود نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک دوسرے کے لیے محبت بھرا پیغام بھی لکھا کہ آج ہم ناصرف پوری زندگی کے ہم سفر بن گئے ہیں بلکہ اپنی بہترین دوستی کے رشتے کو بھی مضبوط کیا ہے جو ہمیشہ سے ہماری محبت کی کہانی کی بنیاد رہی ہے۔
View this post on Instagram
پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ اس محبت کے لیے ہمیشہ شکر گزار ہوں جو ایک دوستی کی طرح محسوس ہوتی ہے اور ایک دوستی جو ہمارے لیے سب سے بڑی نعمت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امام الحق کی دلہن کے مہندی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟
View this post on Instagram
قومی کرکٹر کی قوالی نائٹ میں سرفراز احمد، بابر اعظم سمیت کئی کرکٹرز اور یوٹیوبرز نے شرکت کی تھی۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












