جمعہ، 19-جون،2026
جمعہ 1448/01/04هـ (19-06-2026م)

‘پیسے دو ورنہ تھانے چلو’، سندھ پولیس نے قومی کرکٹرز سے رشوت طلب کرلی

28 نومبر, 2023 14:04

کراچی: قومی کرکٹرز صہیب مقصود اور عامر یامین نے سندھ پولیس کی رشوت خوری کی داستان سنادی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے صہیب مقصود نے لکھا کہ ’’ہم کتنے خوش قسمت ہیں کہ سندھ میں نہیں پنجاب میں رہتے ہیں، زندگی میں پہلی بار کراچی سے ملتان بذریعہ روڈ سفر کر رہا ہوں اور سندھ پولیس اتنی کرپٹ ہے کہ ہر 50 کلومیٹر کے بعد آپ کو روکتی ہے اور پیسے مانگتی ہے‘‘۔

صہیب مقصود نے بتایا کہ ’’میرے ساتھ ایک اور اںٹرنیشنل پلئیر موجود تھے، ہم نے ان سے کہا کہ ہم بین الاقوامی کرکٹرز ہیں جو کراچی میں ہمارے میچ کے بعد ملتان جا رہے ہیں انہوں نے پھر بھی 8 ہزار روپے لیے اور پھر جانے دیا‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ’’ پیسے نہ دینے کی صورت میں میں انہوں نے دھمکی دی کہ بغیر کسی وجہ کہ پولیس اسٹیشن لے جایا جائے گا‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے پولیس اہلکاروں کا اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف

دوسری جانب عامر یامین نے بھی یہ ہی احوال ایکس پر بیان کیا کہ اور بتایا کہ کس طرح انہیں سندھ پولیس نے سفر کے دوران پریشان کیا۔

واضح رہے کہ نیشنل ٹی 20 کپ میں صہیب مقصود اور عامر یامین ملتان ریجن کی نمائندگی کررہے تھے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔