حسن علی نے آئی پی ایل کھیلنے کی خواہش ظاہر کردی

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کھیلنے کی خواہش ظاہر کردی ہے۔
ایک انٹرویو میں حسن علی نے اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ ہر پلئیر آئی پی ایل کھیلنا چاہتا ہے، یہ دنیا کی بڑی لیگوں میں سے ایک ہے اور اگر مستقبل میں موقع ملا تو ضرور کھیلوں گا۔
خیال رہے کہ 2008 میں ممبئی حملوں کے بعد سے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں پاکستانی کھلاڑی شریک نہیں ہوسکے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان پہلا اور انگلینڈ میرا دوسرا گھر ہے: حسن علی
بھارتی حکومت نے لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کے حصہ لینے پر پابندی عائد کررکھی ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












