دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی کرکٹ ٹیم سڈنی پہنچ گئی

سڈنی: پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ آسٹریلیا کے لئے شان مسعود کی قیادت میں سڈنی پہنچ گئی۔
پاکستانی ٹیم سڈنی سے ٹیم کینبرا پہنچے گی جہاں 2 دسمبر کو آرام کرنے کے بعد 3 دسمبر سے اپنے ٹریننگ سیشن کا آغاز کرے گی جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کینبرا میں 6 سے 9 دسمبر تک چار روزہ میچ کھیلے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی سینٹرل کانٹریکٹ میں ٹیسٹ کپتان شان مسعود کی ترقی
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 14 دسمبر کو ہوگا، قومی ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے۔
تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ پرتھ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبرن اور سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












