جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

وارنر کے کیرئیر آخری ٹیسٹ سیریز یادگار نہیں بننے دوں گا: شاہین شاہ

03 دسمبر, 2023 12:43

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کی آخری ٹیسٹ سیریز یادگار نہیں بننے دوں گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر کا کرکٹ کیرئیر شاندار ہے، وہ تینوں فارمیٹ کے بہترین کھلاڑی ہیں تاہم ان کے کیرئیر کی آخری ٹیسٹ یادگار نہیں بننے دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے پاس تجربہ زیادہ نہیں لیکن کینبرا میں شیڈول پریکٹس میچ سیریز کی تیاری کے اہم ہوگا، امید ہے کہ آسٹریلیا میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے کیمپ میں مزید تین بولرز شامل

خیال رہے کہ پاکستان فی الحال ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔