جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

بگ بیش لیگ: پی سی بی نے اسامہ، حارث اور زمان کو این او سی جاری کردیا

04 دسمبر, 2023 19:31

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے تین پلیئرز کو آسٹریلوی لیگ بگ بیش لیگ کے لیے این او سی جاری کردیا۔

پی سی بی نے اسامہ میر، حارث رؤف اور زمان خان کو بی بی ایل کے لیے این او سی جاری کیا ہے، کھلاڑیوں کو مکمل ایونٹ کے بجائے محدود میچز کے لیے این او سی دیا گیا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ این او سی پلیئرز کے ورک لوڈ اور مستقبل کو دیکھ کر جاری کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرفراز احمد نے کپتان شان مسعود اور بابر اعظم کے بارے میں کیا کہا؟

حارث رؤف کو اور اسامہ میر کو پانچ ، پانچ میچز کا این او سی دیا گیا ہے جب کہ زمان خان کو چار میچز کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔

قومی کرکٹرز کو 7 سے 28 دسمبر کے درمیان کا این او سی جاری کیا گیا ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔