جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

جب تک چلنے کے قابل ہوں آئی پی ایل کھیلتا رہوں گا: میکسویل

06 دسمبر, 2023 14:10

آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے کہا کہ جب تک چلنے کے قابل ہوں اسوقت تک آئی پی ایل کھیلوں گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گلین میکسویل نے کہا کہ میرے کیرئیر کیلئے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) بہت اچھا رہا، میں جن لوگوں سے ملا اور جن کوچز کے تحت کھیلا وہ بین الاقوامی کرکٹ میں نمایاں نام تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ مسلسل دو ماہ تک ڈی ویلیئرز، کوہلی جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلتے ہیں، جس سے سیکھنے کو ملتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک چلنے کے قابل ہوں اسوقت تک آئی پی ایل کھیلوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: بگ بیش لیگ میں گلین میکسویل نے ریکارڈ قائم کردیا

گلین میکسویل نے سال 2012 میں پہلی مرتبہ دہلی ڈیئر ڈیولز (کیپٹلز) کیلئے پہلا سیزن کھیلا تھا بعدازاں ممبئی انڈینز کا حصہ بنے۔

آل راؤنڈر گزشتہ تین سیزنز سے رائل چیلنجر بنگلور کی ٹیم کا حصہ ہیں، گزشتہ برس وہ 14.25 بھارتی کروڑ روپے میں نیلام ہوئے تھے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔