جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

نسیم شاہ پی ایس ایل تک مکمل طور پر فٹ ہوجائیں گے: وہاب ریاض

07 دسمبر, 2023 14:03

لاہور: وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ پی ایس ایل تک مکمل طور پر فٹ ہوجائیں گے، انکا ری ہیب پروگرام اچھا چل رہا ہے۔

ایک نجی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے کہا کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ پرفارمرز کو بلائیں گے، کیمپ میں ڈومیسٹک کے پرفارمرز اور ٹی ٹوئنٹی کے ممکنہ کھلاڑیوں کو بلایا جائے گا، امید ہے کہ 25 دسمبر تک نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیں گے۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ شان مسعود ڈومیسٹک کا بہترین پرفارمر ہے، اس کو پہلے مسلسل مواقع نہیں ملتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل9؛ نسیم شاہ کو کتنے کروڑ ملنے والے ہیں ؟

انہوں نے کہا کہ قومی فاسٹ بولر نسیم پی ایس ایل تک مکمل طور پر فٹ ہوجائیں گے، انکا ری ہیب پروگرام اچھا چل رہا ہے۔

چیف سلیکٹر نے ویمن کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ٹیم نے بہت عمدہ کھیل پیش کیا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔