جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

پی ایس ایل 9: شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ مقرر

07 دسمبر, 2023 13:47

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر، ٹیم ڈائریکٹر معین خان اور ٹیم مینجمنٹ نے پی ایس ایل 9 کے لیے سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ہیڈ کوچ مقرر کیا۔

شین واٹسن سرفراز احمد کی قیادت میں پی ایس ایل 4 کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ رہ چکے ہیں جبکہ شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھلاڑی کی حیثیت سے پی ایس ایل 3 اور 5 میں بھی نمائندگی کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 9: معین خان گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے برطرف

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے کہا ہے کہ شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کامیابیوں میں نمایاں کردار ادا کرچکے ہیں اور اسی وجہ سے وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے بحیثیت کوچ بہترین انتخاب ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے واٹسن کے تجربے سے کھلاڑی فائدہ اٹھائیں گے اور ٹیم کو بے حد فائدہ ہوگا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔