جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

پاکستان سپر لیگ 9 کے تمام میچز پاکستان میں کرانے کا فیصلہ

10 دسمبر, 2023 15:39

لاہور: پاکستان سپر لیگ 9 (پی ایس ایل) کے تمام میچز پاکستان میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فرنچائزر پی ایس ایل 9 کے میچز یو اے ای منتقل کرنے کیخلاف ڈٹ گئے ہیں، پی ایس ایل کے میچز پاکستان کے 4 شہروں میں کھیلے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگ کے تمام میچز لاہور، کراچی، ملتان اور راولپنڈی میں کرانے پر غور کیا جاہا ہے، ملتان کے متبادل کے طور پر پشاور میں بھی میچ کرائے جاسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وسیم اکرم اور گھمبیر کابابر اعظم کو پی ایس ایل کی قیادت چھوڑنے کا مشورہ

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 9 کی افتتاحی تقریب لاہور جبکہ اختتامی تقریب کراچی میں ہوگی۔

پاکستان سپر لیگ 9 کے میچز 18 فروری سے شروع ہوں گے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔