جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

انڈر 19 ایشیا کپ: قومی ٹیم نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

10 دسمبر, 2023 19:01

دبئی: انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان کی مسلسل دوسری کامیابی، قومی ٹیم نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

قومی ٹیم نے 260 رنز کا ہدف 2 وکٹوں پر حاصل کرلیا، قومی ٹیم کے اذان اویس نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری بنائی، اذان اویس نے 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ شاہ زیب خان نے 63 اور سعد بیگ نے 68رنز اسکور کیے، پاکستان کے محمد ذیشان نے 4، عامر اور عبید نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں: ابرار احمد آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر

کپتان قومی انڈر 19 ٹیم سعد بیگ کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم میں اچھا کمبینیشن ہے، ہماری ٹیم ایک یونٹ ہوکر کھیل رہی ہے۔

سعد بیگ نے کہا کہ ٹاس کوئی اہمیت نہیں رکھتا، پلان کے مطابق کھیلے اور کامیابی ملی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔