جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

قومی کرکٹر اسد شفیق کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

11 دسمبر, 2023 14:10

کراچی: قومی ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم میں اسد شفیق نے اپنے کیریئر کا آخری میچ کھیلا، انکی کپتانی میں کراچی وائٹس نے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کا فائنل جیت کر آخری میچ ان کیلئے یادگار بنادیا۔

37 سالہ کرکٹر اب پی سی بی کے لیے سلیکشن کنسلٹنٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی وائٹس نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ جیت لیا

اسد شفیق نے 77 ٹیسٹ، 60 ون ڈے اور 10 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی ہے۔

انہوں نے اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو جون 2010 میں بنگلادیش کیخلاف ون ڈے میچ سے کیا تھا۔

اسد شفیق کے ٹیسٹ کیریئر میں 12 سنچریاں اور 27 نصف سنچریاں شامل ہیں، انہوں نے ٹیسٹ کیریئر میں 4 ہزار 660 رنز، ایک روزہ میچز میں ایک ہزار 336 رنز اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 192 رنز بنائے۔

اسد شفیق چھٹی پوزیشن پر کھیلتے ہوئے سب سے زیادہ سینچریز بنانے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔