کرسٹیانو رونالڈو نے 2023 میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

پرتگال سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے 2023 میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔
کرسٹیانو رونالڈو نے رواں سال گولز کی نصف سنچری مکمل کر کے اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔
رونالڈو نے یہ اعزاز سعودی پرو لیگ میں النصر اور حریف کلب الشباب کے میچ کے دوران حاصل کیا جس میں النصر کی نمائندگی کرتے ہوئے کرسٹیانو رونالڈو نے ایک گول کیا جو رواں سال ان کا 50 واں گول تھا۔
Into semi-final ☝️ pic.twitter.com/241bwFlsXo
— AlNassr FC (@AlNassrFC_EN) December 11, 2023
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے قومی دن پر رونالڈو نے ’جبہ‘ پہن کر مداحوں کا دل جیت لیا
اس میچ میں النصر نے 2 کے مقابلے میں 5 گولز سے فتح اپنے نام کی، اسی کے ساتھ رونالڈو کی ٹیم النصر نے سعودی پرو لیگ کے سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنالی۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












