جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

اب کوئی بھی بھارتی کرکٹر جرسی نمبر ‘7’ نہیں پہن سکے گا

15 دسمبر, 2023 14:20

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو انوکھے انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹی 20، ون ڈے ورلڈکپ جتوانے والے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا خراج تحسین پیش کرنے کیلئے 7 نمبر جرسی کو ریٹائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بورڈ کے فیصلے کے بعد موجودہ ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی جرسی نمبر 7 نہیں پہن سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: دھونی اب کبھی بھارت کی نمائندگی نہیں کر پائیں گے

خیال رہے کہ اس سے قبل لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر کو انکی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بھارتی بورڈ نے جرسی نمبر 10 کو بھی ریٹائر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

بی سی سی آئی نے کھلاڑیوں کو ہدایت کردی ہے کہ وہ جرسی نمبر 10 اور 7 نہ لیں۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔