جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹاکرا نیویارک میں کروانے پر اتفاق

15 دسمبر, 2023 14:30

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ 2024 میں پاکستان اور بھارت کا میچ امریکا کے شہر نیویارک میں کروانے پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔

ایزن ہاور اسٹیڈیم نیو یارک سے 25 کلومیٹر دور لانگ آئی لینڈ میں ہے جس میں 34 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک بھارت میچ کے حوالے سے اتفاق آئی سی سی اور آرگنائزنگ کمیٹی کے درمیان ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی وی ناظرین کے لیے بھارت کے میچز امریکی وقت کے مطابق علی الصبح کروانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کہاں ہوگا؟، 3 وینیوز فائنل

ذرائع نے بتایا کہ امریکی شہر فلوریڈا اور ٹیکساس ورلڈکپ مقابلوں کے میزبان ہوں گے جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل کی میزبانی بارباڈوس کرے گا۔

رپورٹس کے مطابق آج دبئی میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں آئندہ برس شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔