جمعرات، 18-جون،2026
بدھ 1448/01/02هـ (17-06-2026م)

چیمپیئنز ٹرافی 2025: آئی سی سی اور پی سی بی کے درمیان معاہدہ ہوگیا

18 دسمبر, 2023 14:20

دبئی: چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان معاہدہ ہوگیا۔

پی سی بی اور آئی سی سی کے درمیان ”ہوسٹنگ رائٹس ایگریمنٹ“ پر دستخط ہوگئے، معاہدے پر پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف اور آئی سی سی کے جوناتھن نے دستخط کیے۔

اس موقع پر ذکاء اشرف نے آئی سی سی حکام کو ٹرافی کے انتظامات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی 2025؛ کیا بھارت ایونٹ میں شرکت کیلئے پاکستان آئیگا؟، بیان جاری

چیئرمین پی سی بی نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی چیمپئینز ٹرافی کی بہترین میزبانی کرنے کے بارے میں ہدایات اور ٹرافی کی شرکاء ٹیموں کو فوول پروف اسکیورٹی فراہم کرنے بارے آگاہ کیا۔

آئی سی سی حکام نے ذکاء اشرف کی بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا، جس کے بعد معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔