جمعرات، 18-جون،2026
بدھ 1448/01/02هـ (17-06-2026م)

نیوزی لینڈ سے ٹی 20 سیریز: قومی سلیکشن کمیٹی کیلئے مڈل آرڈر بیٹرز کا انتخاب درد سر بن گیا

18 دسمبر, 2023 15:47

لاہور: نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کے اعلان کا معاملہ قومی سلیکشن کمیٹی کے لیے مڈل آرڈر بیٹرز کا انتخاب درد سر بن گیا۔

ذرائع کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی کو مڈل آرڈر کے لیے بیٹرز کی تلاش ہے، قومی سلیکشن کمیٹی مضبوط مڈل آرڈر کی تشکیل کے لیے کوشاں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک سلیکشن کمیٹی کے پلان میں شامل نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وہاب ریاض کا انڈر 16 کے کھلاڑیوں کو دس ہزار ماہانہ تنخواہ دینے کا اعلان

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم نے آخری ٹی 20 اپریل کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا، ٹی 20 اسکواڈ میں متعدد تبدیلیاں کی جائیں گی، شاداب خان، احسان اللہ، نسیم شاہ فٹنس مسائل سے دوچار ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ جائیں گے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔