بدھ، 17-جون،2026
بدھ 1448/01/02هـ (17-06-2026م)

آئی سی سی رینکنگ: بابر اعظم نے بھارتی بیٹر کو پیچھے دھکیل دیا

20 دسمبر, 2023 15:10

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں سابق قومی کپتان بابراعظم نے بھارتی بیٹر شبمن گل سے پہلی پوزیشن چھین لی۔

ورلڈکپ 2023 کے دوران شبمن گل نے بابراعظم کی پہلی پوزیشن چھین لی تھی تاہم وہ زیادہ وقت کے لئے اس پوزیشن پر ٹِک نا پائے۔

آئی سی سی کے مطابق ون ڈے کے بیٹرز رینکنگ میں بابراعظم 824 پوائنٹس کے ہمراہ ایک مرتبہ پھر پہلی پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ بھارتی اوپنر شبمن گل 810 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری، بابر اعظم سے پہلی پوزیشن چھن گئی

ویرات کوہلی 775 پوائنٹس کے ساتھ تیسری جبکہ روہت شرما 754 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

بابراعظم کے علاوہ کوئی پاکستان بیٹر ٹاپ 10 میں شامل نہیں ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔