فاسٹ باؤلر خرم شہزاد آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

میلبرن: قومی کرکٹ ٹیم کو ایک بڑا دھچکا لگ گیا، فاسٹ باؤلر خرم شہزاد آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
گزشتہ روز پی سی بی نے بیان جاری کیا تھا کہ خرم شہزاد انجری کا شکار ہوئے ہیں اور ان کا ایم آر آئی کرایا گیا ہے۔
تاہم اب پی سی بی نے بتایا کہ فاسٹ باؤلر پسلی میں فریکچر کے باعث ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوئے، انہیں پہلے ٹیسٹ کے دوران بائیں پسلی میں تکلیف کی شکایت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز؛ قومی ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم فاسٹ بولر انجرڈ
ذرائع کے مطابق پی سی بی اسپیشلسٹ سے کنسلٹ کرنے کے بعد آئندہ کا پلان طے کرے گا، فاسٹ باؤلر کا این سی اے میں ری ہیب شروع کیا جائے گا۔
آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر کو باکسنگ ڈے پر شروع ہوگا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












