بدھ، 17-جون،2026
بدھ 1448/01/02هـ (17-06-2026م)

پاکستان سپر لیگ 9 میں پشاور کو میزبانی ملنے کا امکان

21 دسمبر, 2023 12:22

پشاور: پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کی فرمائش پر پشاور کو ایک میچ کی میزبانی ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق کے پی حکومت نے ایک میچ کی میزبانی کیلئے پی سی بی سے رابطہ کیا ہے، صوبائی حکومت نے حیات آباد کرکٹ سٹیڈیم میں میچ کرانے کی پیش کش کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں تعمیراتی کام گزشتہ 2 سال سے تعطل کا شکار ہے، تاہم جنوری تک حیات اسٹیڈیم میں باقی کام مکمل کر لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سپر لیگ 9 کے تمام میچز پاکستان میں کرانے کا فیصلہ

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا 9 واں سیزن 18 فروری سے شروع ہوگا، پی ایس ایل 9 کی افتتاحی تقریب لاہور جبکہ اختتامی تقریب کراچی میں ہوگی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔