بدھ، 17-جون،2026
بدھ 1448/01/02هـ (17-06-2026م)

"آپ آجائیں آپکو کھلا دیتے ہیں”، رضوان نے مداح کو کھری کھری سنادی

22 دسمبر, 2023 14:08

میلبرن: قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی شائقین سے گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد رضوان سے ایک مداح سوال کرتے ہیں کہ پہلے میچ میں آپکو کیوں ڈراپ کیا گیا، میلبرن ٹیسٹ میں آپ کھیلیں گے یا سرفراز احمد؟ جس پر رضوان نے جواب دیا کہ کپتان شان مسعود آئے گا تو ان سے سوال کیجئے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آگے نکل کر کھیلنے پر مائیکل وان کا محمد رضوان پر طنز

ایک مداح انہیں نے پانچ دن پورے کھیلنے کا مشورہ دیا تو رضوان نے انہیں ’’آپ آجائیں آپکو کھلا دیتے ہیں‘‘ کہہ کر خاموش کرادیا۔

خیال رہے کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو پرتھ ٹیسٹ میچ میں آرام کروایا گیا تھا جبکہ انکی جگہ سرفراز احمد کو کھلایا گیا تھا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔