دورہ آسٹریلیا: نعمان علی کی جگہ محمد نواز کا طلب کرلیا گیا

میلبرن: دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم مینجمنٹ نے آل راؤنڈ محمد نواز کو طلب کرلیا، محمد نواز اپنڈیکس کے آپریشن کے باعث دورے سے باہر ہونے والے نعمان علی کی جگہ لیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم مینجمنٹ کی درخواست محمد نواز کو آسٹریلیا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسپنر محمد نواز دستیاب پہلی فلائٹ سے آسٹریلیا کے لیے روانہ ہوجائیں، تاہم ان کی دوسرے ٹیسٹ میں شرکت کا فیصلہ وکٹ اور کنڈیشن کو دیکھ کر کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: فاسٹ باؤلر خرم شہزاد آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر
دورہ آسٹریلیا میں ٹیم کے اسپنر نعمان علی ان فٹ ہونے کے باعث دورے سے باہر ہوچکے ہیں جبکہ فاسٹ بالر خرم شہزاد بھی فریکچر کا شکار ہونے کی وجہ سے ٹیم کو دستیاب نہیں۔
پی سی بی کے مطابق اسپنر ابرار احمد صحت یاب ہورہے ہیں اور انہوں نے نیٹ پر بالنگ کا آغاز کردیا ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












