کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

دنیا کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے 2023 میں سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
رونالڈو 2023 میں ایک اور بڑا اعزار حاصل کرتے ہوئے رواں سال کے دوران سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹبالر بن گئے ہیں۔
اسٹار فٹبالر نے سعودی فٹبال لیگ کے دوران النصر کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے اتحاد کلب کے خلاف میچ میں دو گول اسکور کر کے یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رونالڈو سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے فٹبالر بن گئے
رپورٹ کے مطابق رونالڈو نے رواں سال کے دوران 53 گول کیے ہیں اور انکے گولز کی تعداد ہیری کین اور ایمباپے کے گولز سے زیادہ ہے۔
بائرن میونخ کے کین اور پیرس سینٹ جرمین کے ایمباپے دونوں کے 52 گول ہیں جبکہ مانچسٹر سٹی کے لیے کھیلنے والے ایرلنگ ہالینڈ کے 50 گول ہیں۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












