پیر، 15-جون،2026
پیر 1447/12/29هـ (15-06-2026م)

میلبرن ٹیسٹ میں کیمرا مین نے جوڑے کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا

29 دسمبر, 2023 12:51

میلبرن: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میلبرن ٹیسٹ کے دوران مضحکہ خیز واقعے نے سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

میچ کے دوران جب کیمرہ مین نے تماشائیوں کی طرف کیمرہ کیا تو ایک ایسے جوڑے پر فوکس چلا گیا جو وہاں پُرسکون اور رومانوی انداز میں بیٹھا ہوا تھا، لڑکی نے اپنا سر لڑکے کی گود میں رکھا ہوا تھا کہ کیمرہ مین نے دونوں پر فوکس کرلیا۔

تاہم جوں ہی یہ منظر بڑی اسکرین پر چلا تو ہجوم نے شور مچاکر خوب تالیاں بجائی۔

یہ بھی پڑھیں: میلبرن ٹیسٹ: محمد رضوان کے آؤٹ نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

جوڑے کو جیسے ہی یہ احساس ہوا کہ سب انہیں دیکھ رہے ہیں تو وہ دونوں گھبرا کر وہاں سے اٹھ گئے بعد ازاں لڑکے کو اپنے منہ پر کپڑا باندھ کر اسٹیڈیم سے بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔