پیر، 15-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

نیوزی لینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان

03 جنوری, 2024 12:25

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق پاکستان کیخلاف 5 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کے 15 رکنی اسکواڈ میں کین ولیم سن، فن ایلن، مارک چیپمین، جوش کلارک سن، لوکی فرگوسن، میٹ ہینری، ایڈم ملنے، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مچل سینٹنر، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ، اش سودھی اور ٹم ساؤتھی شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کیوی ٹیم میں میٹ ہینری اور لوکی فرگوسن کی واپسی ہوئی ہے تاہم کپتان کین ولیم سن اور لوکی فرگوسن تمام پانچ میچز نہیں کھیلیں گے۔

کین ولیم سن 5 میچز کی سیریز کا تیسرا میچ نہیں کھیلیں گے، ولیم سن کی جگہ تیسرے میچ میں جوش کلارک سن شریک ہوں گے، کین ولیم سن کی عدم موجودگی میں مچل سینٹنر تیسرے میچ میں کپتان ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

لوکی فرگوسن کی جگہ ابتدائی دو میچز میں بین سیئرز حصہ لیں گے جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور جمی نیشم لیگز میں مصروفیات کی وجہ سے سیریز نہیں کھیلیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 12، 14، 17، 19 اور 21 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔